گوجرانولہ/ سکول میں کمسن بچیوں سے زیادتی کا کیس, انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے:حنا پرویز بٹ
گوجرانوالہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چئیر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ گوجرانولہ کے سکول میں زیادتی کا نشانہ بننے والی کمسن بچیوں کے گھر پہنچ گئیں ۔
چئیر پرسن پی ڈبلیو پی اے حنا پرویز بٹ نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ بچیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔پولیس نے مرکزی ملزم عمران کو عدالت میں پیش کردیا ہے،ملزم کے قبضے سے موبائل فونز اورنازیبا ویڈیوز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے،اس واقعے میں ملزم کی اہلیہ بھی شریک جرم ہے،ملزم کی بیوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف ظلم اور زیادتی کا راستہ روکنا ،ہمارا عزم ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا حکم ہے ملوث ملزمان کو کڑی سزا دی جائے،اس کیس کی پیروی ہم خود کر رہے ہیں۔