پاک افغان سرحد پر جھڑپ، 8 دہشتگرد ہلاک، 16 زخمی

پاک افغان سرحد پر جھڑپ، 8 دہشتگرد ہلاک، 16 زخمی
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، 8 دہشتگرد ہلاک، 16 زخمی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی۔

24 نیوزکے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے ۔ 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی،پاکستان آرمی کی جانب سےافغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات  ہیں،اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ16  زخمی کر دیئے گئے ،ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔