چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی کا اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئےگا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کاجائزہ لینےکے لئے آئی سی سی کااعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا۔
سما نیوز کے مطابق آئی سی سی کے وفد میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے، آئی سی سی وفد لاہور، راولپنڈی اور کراچی کا دورہ کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ آئی سی سی اگلے ایک دو روز میں پی سی بی سے شیڈول شئیر کرے گی۔
۔آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔