کوٹ لکپت پھاٹک ہداتیاں والا میں ٹریفک جام معمول ، مکین اذیت کا شکار

کوٹ لکپت پھاٹک ہداتیاں والا میں ٹریفک جام معمول ، مکین اذیت کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)کوٹ لکھپت پھاٹک ہدایتاں والامیں ٹریفک جام معمول بن گیا، کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنے سے شہری اذیت کا شکار ،حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پھاٹک ہدایتاں والامیں ہیوی گاڑیوں کے گزرنے کی پابندی کے باوجود انڈسٹریل ایریا کی گاڑیوں نے دن کے اوقات میں پھاٹک سے گزرنا معمول بنا لیا جس سے ٹریفک گھنٹوں جام رہنے لگی،جبکہ پھاٹک کے ایریا میں تعینات ٹریفک وارڈن ڈیوٹیوں سے غائب رہنے لگے،ٹریفک جام رہنے سے لوگ اذیت کا شکار ہونے لگے ہیں،جبکہ اس علاقہ میں ہیوی ٹریفک کے گزرنے کے باعث حادثات بھی معمول بنتے جارہے ہیں اور ایڈمنسٹریشن ،انڈسٹریل ایریا کی انتظامیہ اور پولیس تمام معاملات کے باوجود اس سنگین صورتحال کا نوٹس نہیں لے رہی ،علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس اذیت سے نجات حاصل کی جاسکے۔