حضرت پیربابا رحمتہ اللہ علیہ کا 448 واں سالانہ دو روزہ عرس اختتام پذیر

حضرت پیربابا رحمتہ اللہ علیہ کا 448 واں سالانہ دو روزہ عرس اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر))برصغیر کے مشہور ولی حضرت پیربابا رحمتہ اللہ علیہ کا 448 واں سالانہ دو روزہ عرس اختتام پذیر ہوا۔عرس میں ملک بھر سے زائیرین نے شرکت کی ۔عرس محدوم سید حسین شاہ سجاد نشین پیربابا ۔سادات کمیٹی کے رہنماؤں اور جامع مسجد پیربابا کے سابق خطیب مرخوم کے ہمایون الرشید کے فرزند سید نغمان رشید کے زیر اہتمام منعقد ہو ئے ۔عرس میں نعت خوانوں نے نعت رسول مقبول ﷺپیش کئے ۔ختم القران کی گئی ۔عرس کے دوسرے روز جید علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کے زوال کے اصل سبب دین سے دوری اور رسول کریم ﷺکے طریقوں پر عمل نہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم دنیاں اور اخرت کی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔تو ہمیں اللہ تعالی اور اسکے رسول ﷺکے دئے ہوئے طریقوں پر عمل کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا اولیا ء کرام کی کوشیشوں سے دین ہم تک پہنچ گیاہے ۔ہمیں چاہئے کہ اللہ کی دین کو پھیلانے کے لئے گھرگھر جاکر اللہ اور اسکے رسول ﷺکے احکامات لوگوں تک پہنچائے ۔مسلمانوں نے جب سے دین اور پیغمر ﷺسے دوری اختیار کی ہے ۔وہ روز بروز پریشانی میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم بھی سکھانی چاہئے ۔تاکہ وہ اللہ تعالی اور اسکے رسول ﷺکے دئے ہوئے طریقوں پر عمل کرکے معاشرہ میں اچھے مسلمان بن جائے ۔علماء کرام نے کہا کہ موجودہ معاشرہ میں ہم روز بروز مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں ۔ہمیں اپنے رب کی طرف رجوع کرنا چاہئے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے ۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے اجتماعی دعا مانگی گئی اور پیربابا رحمتہ اللہ کی قبر پر چار پوشی کی گئی ۔اخر میں زائیرین میں لنگر تقسیم کئے گئے ۔عرس کے موقع پر ڈی پی او بونیر کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔عرس میں علاقہ عمائیدین منتحب بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔