ملتان سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن ‘ غیر معیاری انتظامات پر7 فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن ‘ غیر معیاری انتظامات پر7 فوڈ پوائنٹس سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،ممنوعہ گٹکا،کھلے مصالحہ جات، زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت ،لائسنس نہ ہونے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

پر طارق کریانہ سٹور،بہاولنگر میں گلفام پان شاپ اینڈ ڈرنک کارنرجبکہ ڈی جی خان میں السادات کریانہ سٹور کو سیل کر دیا۔ اسی طرح بیکری آئٹمز کی تیاری میں ٹوٹے انڈوں ،مضر صحت اجزاء کے استعمال،مکھیوں کی بہتات،حشرات زدہ مٹھائی کی موجودگی پر ملتان میں ناصر بیکرز اورمظفرگڑھ میں منشاء بیکرز کو سر بمہرکیا گیا۔مزید برآں بہاولنگر میں چیکنگ کے دوران غیر قانونی طریقے سے جانوروں کی آلائشوں سے تیل نکالنے،ریکارڈ کی عدم دستیابی،لائسنس ،بائیو ڈیزل کمپنی سے کنٹریکٹ نہ ہونے ،گندے اور بدبودار ماحول پرابراہیم فیٹ رینڈرنگ یونٹ کو سیل کیا گیا۔ بہاولپور کی میٹ سیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایات پرعمل نہ کرنے،مضرصحت گوشت کی فروخت،مردہ پرندوں کی موجودگی اورصفائی کے ناقص انتظامات پررانا پولٹری سنٹر کو سربمہر کیا ۔علاوہ ازیں ملتان،خانیوال، لودھراں اور بہاولنگر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر79,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح لیہ، راجن پور ، رحیم یار خان اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر92,500کے جرمانے عائد کیے ۔جنوبی پنجاب میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اور مضر صحت خوراک تلف کی گئی ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران فوڈ پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز جاری کیے ۔