وفاقی اور لاہور چیمبر تاجروں کی آواز حکومت تک پہنچائے، ایل بی ایف

        وفاقی اور لاہور چیمبر تاجروں کی آواز حکومت تک پہنچائے، ایل بی ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور بزنسمین فرنٹ اپوزیشن گروپ کے عہدیداران محمد امجد چودھری، سردار عثمان غنی، راجہ حسن اخترنے لاہور چمبر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیدریشن آف پاکستان چیمبرزاور لاہور چمبر تاجروں اور صنعتکاروں کی آواز ٹھوس اور مؤثر انداز میں حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں۔انکا کہنا تھا کہ فیڈریشن اور لاہور چمبر کو تاجروں اور صنعتکاروں کی بات حکومت تک پہنچانے کیلئے فیصل آباد چمبر جیسا لب و لہجہ اور ہمت دکھانی ہو گی۔دونوں اداروں میں ایک مخصوص گروپ کی لیڈرشپ براجمان ہے،جو اپنے ازتی فوائد کے عوض تاجروں کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا چھوڑ کر صرف خط و کتابت اور بیان بازی پر اکتفا کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور بزنسمین فرنٹ فیڈریشن آف پاکستان چمبرز اور لاہور چمبر کو مجبور کرے گا کہ اس سے پہلے کہ طویل بیروزگاری سے تنگ عام آدمی، تاجر، صنعتکار سڑکوں پر نکل آئے،وہ حکومت سے تاجر ریلیف پیکج اور کاروباروں کو کھولنے سے متعلق دو بدو،حقیقی اور با معانی مزاکرات کا بھرپور انداز میں آغاز کر دیں۔

مزید :

کامرس -