تھانہ شاہدرہ،انوسٹی گیشن انچارج کی جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ

تھانہ شاہدرہ،انوسٹی گیشن انچارج کی جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہدرہ(نمائندہ پاکستان)تھانہ شاہدرہ انوسٹی گیشن انچارج عالم لنگڑیال نے قانون کو گھر کی لونڈی بنا لیا۔ ڈکیتی،چوری،راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ملوث سینکڑوں ملزموں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے خود ہڑپ کر لیا،مبینہ طور پر بھاری رشوت دینے والے ملزموں کو تھانہ شاہدرہ میں عدالت لگا کر بری کردیا،درجنوں سائلین نے انچارج انوسٹی گیشن عالم لنگڑیال کی کارکردگی اور کرپشن،بد عنوانی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔متاثرین کا وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب اور ارباب اختیارسے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ میں تعینات انوسٹی گیشن انچارج عالم لنگڑیال اپنے کار خاص سب انسپکٹر کلیم احمد،اے ایس آئی خالد گورائیہ،محررطارق محمود اور کانسٹیبل عامر محمود کے ہمراہ شاہدرہ کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جسکی وجہ سے چوری،ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ،بدعنوان انچارج انوسٹی گیشن عالم لنگڑیال اور اسکے کار خاص اہلکاروں کیخلاف فوری نوٹس لیکر ملازمت سے برطرف کیا جائے اور تھانہ شاہدرہ میں کسی ایماندار پولیس آفیسر کو تعینات کیا جائے۔موقف جاننے کیلئے جب تھانہ شاہدرہ کے انچارج انوسٹی گیشن عالم لنگڑیا ل سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہا جن مقدمات کے ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں ان سے جوبھی برآمدگی کی گئی ہے وہ اصل مالکان کوتھانہ میں بلوا کردیدی گئیں اور جن مدعیوں کے موبائل فونزنہیں ملے وہ ٹریکنگ پرلگے
 ہیں جیسے برآمدہونگے وہ مالکان کے سپردکردینگے،جومدعی مقدمات مجھ پرالزامات لگارہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔
تھانہ شاہدرہ

مزید :

علاقائی -