بلین ٹری سونامی منصوبہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے،نوشین حامد

بلین ٹری سونامی منصوبہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے بلین ٹری سونامی منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اس منصوبے کی کامیابی کا عالمی دنیا نے بھی اعتراف کیا ہے۔

،درخت لگانا ثواب کا کام ہے اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حصے کا پودا لگائیں،کورونا وائرس سے بچنے کے لئے عوام ماسک کا استعمال کریں، ذرا سی لاپرواہی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیراء  ہوں، حکومت کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، عوام حکومت کا ساتھ دے تاکہ ملک سے چوروں اور لٹیروں کا ہمیشہ کے لئے صفایا کیا جا سکے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کا ملک کو ہرابھرا بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے۔