فوت شدہ پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا جاری

  فوت شدہ پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)دوران سروس فوت ہونیوالے پولیس ورثاء کا صوبائی اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے  حق میں  پچھلے تین دنوں سے دھرنا جاری ہے اور مطالبہ کر رہے ہے کہ ہمیں  بغیر ٹیسٹ کے 100 فیصد سن کوٹہ پر فلفور بھرتی کیا جائے بصورت دیگر اپنی ماؤں کے ہمراہ دوبارہ احتجاج شروع کرینگے واضح رہے کہ  گزشتہ روز  پولیس کی بیواؤں نے بچوں کو سن کوٹہ پر بھرتی کرنے کیلئے اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاجی  صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا تھا   تاہم پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے مذکرات کے افر کے بعد ورثاء نے اپنے ماؤں کو واپس گھر بیج دیا جبکہ احتجاجی دھرنا جاری رکھا اس سے قبل پولیس کے ورثاء پشاور پریس کلب کے باہردو ماہ سے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دئے ہوئے تھے پولیس ورثاء  ورثاء نے کہا کہ ہم نے ہر سطح پر احتجاج اور ملاقتیں کر کے اپنی اواز اعلیٰ ٰ حکام اور پولیس کے حکام تک پہنچائی لیکن کوئی ٹھس سے مس نہیں ہوا   جبکہ ہمارے مائے مجبور ہو کر  ہمارے حق کیلئے سڑکوں پر نکلی جو حکومت اور پولیس حکام کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پولیس ورثاء نے میڈیا کو بتایاکہ ہمارے پیاروں نے تیس چالیس سال محکمہ پولیس اور عوام کی خدمت کی ہیں جبکہ ہم اپنے جائز حقوق کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور پے   پولیس ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم یتیموں پر رحم کر کے سن کوٹہ پر بغیر ٹیسٹ کے بھرتی کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر غیر معینہ مد کیلئے دھرنا جاری رہے گا جسکی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور پولیس حکام پر عائد ہوگی۔