اقتدار بچانے کیلئے ہو سکتا ہے حکومت آج پھر سرپرائز کی کوشش کرے ، مرتضیٰ جاوید عباسی 

اقتدار بچانے کیلئے ہو سکتا ہے حکومت آج پھر سرپرائز کی کوشش کرے ، مرتضیٰ جاوید ...
اقتدار بچانے کیلئے ہو سکتا ہے حکومت آج پھر سرپرائز کی کوشش کرے ، مرتضیٰ جاوید عباسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان پارلیمنٹ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ  ہو سکتا ہے اقتدار بچانے کیلئے حکومت آج پھر کسی سرپرائز کی کوشش کرے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ  اگر آج سپریم کورٹ نے  ووٹنگ کا حکم دیا ہے ، اگر آج دوبارہ آئین شکنی کی گئی تو پھر عدالت جائیں گے ۔ 

 خالد مگسی نے کہا کہ  نیوٹرل کی طرح رجیم کا لفظ بھی گڑ بڑ کر دیا گیا ہے ، ہمیں انہیں لوگوں کے ساتھ سیاست کرنی ہے ۔

خیال رہے کہ عدالتی حکم پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے  جہاں  وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 6  نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔