لاہور کے قریبی شہر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول

لاہور کے قریبی شہر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول
لاہور کے قریبی شہر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے قریبی شہر شیخوپورہ میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی ہے۔

زونل کمیٹی لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور کی حد تک تاحال کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو کا کہنا تھا کہ ضلع لاہور میں چاند کی رویت کا وقت 6:29 منٹ سے 7:21 تک تھا،تمام شہادتوں کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے،عیدالفطر کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گے،ابھی تک لاہور میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چاند دیکھنے کیلئے بلائے گئے اجلاس میں مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری، مولانا محمدعارف سیالوی، مولانا شفیق احمد پسروری شریک تھے،مفتی محمد رمضان سیالوی،مولانا فتح محمدراشدی، مولانا مختار احمد ندیم، مولانا عبدالرحمان بطور سرکاری ممبر اجلاس میں شریک تھے،اجلاس میں تکنیکی معاونت ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پنجاب شاہد عباس نے کی۔