مریدکےمیں پسند کی شادی کرنے والے کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا
مریدکے (ڈیلی پاکستان آن لائن)نارنگ بازار میں مسلح افراد نےفائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
پولیس نے تحقیقات کی تو سامنے آیا کہ تیس سالہ ساجد نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی،ملزمان کافی دنوں سے ساجد کو دھمکیاں دے رہے تھے۔آج ملزمان نے ساجد کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہےکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہے ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔