افواج پاکستان کی قوم کو عید کی مبارکباد

افواج پاکستان کی قوم کو عید کی مبارکباد
افواج پاکستان کی قوم کو عید کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس  آف اسٹاف کمیٹی  اورتینوں سروسزچیفس کی  جانب سے قوم کوعیدکی مبارکباد دی گئی ہے۔

مسلح افواج کے سربراہان کا اپنے پیغام میں کہنا ہےکہ محاذپرموجودجوانوں کےلیے عیدکاحقیقی فخرفرنٹ لائن پرخدمات کی انجام دہی میں ہے۔قوم کی حفاظت اوراپنے پیاروں سے دورعیدکی خوشی قوم کی خدمت میں ہے ،اللہ تعالیٰ سب کومحفوظ  ومستحکم کرے ۔اس پرمسرت موقع پرقومی ہیروز کے غیرمتزلزل عزم کویادرکھیں،مسلح افواج اورقوم کےلیے قومی ہیروزمشعل راہ ہیں،ان جوانوں اوران کے اہلخانہ  کی قربانیوں پرپوری قوم شکرگزارہے۔

مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے پاکستان کی حفاظت اورخودمختاری کے لیے جانوں کی قربانی دینے والے شہداکوخراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔