اسامہ بن لادن کےخلاف آپریشن، فلم 19 دسمبرکو ریلیز ہو

اسامہ بن لادن کےخلاف آپریشن، فلم 19 دسمبرکو ریلیز ہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کے حوالے سے ہالی وڈ فلم زیرو ڈارک تھرٹی19 دسمبرکو سارے راز کھولے گی۔ہالی وڈ فلم زیرو ڈارک تھرٹی میں القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کی ایک ایک تفصیل بیان کی گئی ہے۔ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کے ایکشن کی یاد تازہ کرے گی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کیسے امریکی حکام سیٹلائٹ کے ذریعے اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ تک پہنچے اور کیسے انہوں نے اس کمپاﺅنڈ کی شب و روز نگرانی کی۔ فلم زیادہ تر انڈیا کے شہر چندی گڑھ میں شوٹ کی گئی ہے جہاں لاہور اور ایبٹ آباد سے ملتے جلتے مقامات پر مناظر فلمائے گئے ہیں۔

مزید :

کلچر -