بٹ خیلہ ،جولگرام کے عوام ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

بٹ خیلہ ،جولگرام کے عوام ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ گاؤں یونین کونسل ڈھیری جولگرام میں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مردوخواتین سڑکوں پرنکل آئیں بٹ خیلہ طوطہ کان روڈ ہرقسم ٹریفک کیلے تین گھنٹے بندمالاکنڈانتظامیہ اورمظاہرین کے کامیاب مذاکرات کے بعدمظاہرین پرامن طریقے سے منتشرہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈکے دوسرے علاقوں کے طرح یونین کونسل ڈھیری جولگرام میں بھی کم وولٹیج اورظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پرہے جس کی وجہ سے وہاں کے خواتین اورمردوں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوکرسڑکوں پرنکل آئیں اوربٹ خیلہ طوطہ کان روڈکوہرقسم ٹریفک کیلئے بندکردیااطلاع ملتے ہی مالاکنڈلیویز کے ڈپٹی کمانڈنٹ اشفاق خان دیگرلیوی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے مقررین سے ضلعی کونسل کے ممبراصغرایوب خان مہابت خان اورتحصیل کونسل کے ممبرمحمداسحاق خان غٹ دانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت فوری طورپریہاں پربجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کامسئلہ ختم کرکے یہاں کے عوام کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے اس موقع پر مظاہریں کے مذکورہ راہنماؤں نے اسسٹنٹ کمشنراشفاق خان اورایس ڈی واپڈاکے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے مظاہرین پرامن طریقے سے منتشرہوگئے۔