بونیر ،ضلع کونسل کا مشترکہ طور پر غیر ترقیاتی بجٹ پاس کرنے سے انکار

بونیر ،ضلع کونسل کا مشترکہ طور پر غیر ترقیاتی بجٹ پاس کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل بونیر میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بجٹ اجلاس میں تمام صوبائی محکموں کے غیر ترقیاتی بجٹ کو پاس کرنے سے انکار کردیا،جس محکموں کے سربراہان کے لئے ہم غیر ترقیاتی بجٹ پاس کررہے ہیں وہ ضلع کونسل کے اجلاس میں شرکت اپنی تو ہین سمجھتے ہیں ۔چار کول فنڈز پر افسران مزے کررہے ہیں جبکہ غریب ملازمین در بدر کی ٹوکریں کھارہے ہیں ۔بیو رو کریسی موجودہ بلدیاتی نظام کے سخت مخالف ہے جب تک یہ افسران ضلع کونسل کے اجلاسوں میں اپنی شرکت یقینی نہ بنائے ،ان محکموں کے غیر ترقیاتی بجٹ پر بحث نہیں ہوگی ۔ضلع کونسل اراکین نے اپنی ماہانہ اعزازیہ 15 ہزار روپے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ترقیاتی بجٹ حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر یکساں تقسیم کرنے کے لئے اٹھ رکنی کمیٹی قائم کردی ۔کنونئیر یو سف علی خان کی صدارت میں بجٹ اجلاس پر بحث کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ ،ریاض خان ،گل محمد خان ،حجاب اللہ ۔انعام الرحمان ایڈوکیٹ ،رشید احمد خان ۔سر دارعلی خان ۔ولی الرحمان ۔اقبال خان ۔تاج فروش خان ،شاہ جہان عرف شاہ جی ،سید اختیار باچا اور دیگر نے کہا کہ اسمبلی کی گیلری محکموں کے افسران سے خالی ہے سوائے چند محکموں باقی ضلعی انتظامیہ ،صحت ،تعلیم سمیت کسی بھی محکمے کا افسر بونیر کے عوام کی منتحب کردہ بلدیاتی نمائندوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ،انہوں نے کہا کہ غیر ترقیاتی بجٹ میں گاڑیوں ،ملازمین سمیت کسی چیز کا ذکر موجود نہیں ،غیر ترقیاتی بجٹ افسران کی شاہ خرچیوں پر صرف ہوتاہے ،جب تک ضلع کونسل کو ان محکموں کی مکمل رپورٹ پیش نہیں کیا جاتا ہم غیر ترقیاتی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے ،اراکین نے کہا کہ افسران سردیوں میں ہیٹر اور گرمیوں میں ائیر کنڈیشن چلاتے ہیں ،مگر پھر بھی غیر ترقیاتی بجٹ مین چارکول کے لئے رقم مختص کیا گیاہے ،انہوں نے بہترین کارکردگی پر فنانس افیسر اور انکے ملازمین کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ اعزازیہ دینے کی بھی قرارداد پیش کی ۔اس موقع پر کنو نئیر یوسف علی خان نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک محکموں کے سربراہان اجلاسوں میں اپنے شرکت یقینی نہ بنائے ،انکے غیر ترقیاتی بجٹ پر بحث نہیں ہوگی ،اپوزیشن رکن ریاض خان نے کہا کہ بونیر کی موجودہ ضلعی حکومت اپوزیشن کے ساتھ برابری کی بنیاد پر جو سلوک کر رہی ہے ،ہم انکے اس جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ،حکومتی رکن شاہ جہان عرف شاہ جی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین ہمارے ایوان کا حصہ ہے ہم مستقبل میں بھی انکے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ترقیاتی بجٹ یکساں طور پر تقسیم کرنے کے لئے اٹھ رکنی کمیٹی حاجی صدیق اللہ ،رشید احمد خان ،وصال خان ،حجاب اللہ ،اقبال خان ،سردار علی خان ،ریاض خان اورشاہ جہان پر مشتمل قائم کر دی گئی جو مساوی بنیادوں پر فارمولا تیار کرکے ایوان میں پیش کرے ۔