جاپان ، طوفان’’ شان شان ‘‘ٹوکیو کی جانب بڑھنے لگا، وارننگ جاری

جاپان ، طوفان’’ شان شان ‘‘ٹوکیو کی جانب بڑھنے لگا، وارننگ جاری
جاپان ، طوفان’’ شان شان ‘‘ٹوکیو کی جانب بڑھنے لگا، وارننگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (صباح نیوز) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان کے پیش نظر شہریوں کو وارننگ جاری کر دی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان کے پیش نظر شہریوں کو وارننگ جاری کر دی گئی سمندری طوفان شان شان(کل ) جمعرات کو ٹوکیو سے شمال مشرق میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹکرائے گا۔ طوفان کے باعث تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔ طوفان شان شان کی وجہ سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 180کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔ ٹوکیو ریجن میں 300ملی میٹر تک بارش برسنے کا امکان ہے، مختلف ایئر لائنز نے ٹوکیو آنے اور جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ کردیں۔