پنجاب پراونشل کوآپریٹوبینک کابینک ڈیپازٹس 5324ملین روپے ہوگیا
لاہور(پ ر) پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ نے 10ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات جاری کئے ہیں اور بینک ڈیپازٹس سال 2009-10ء سے 2018ء تک 1504ملین روپے سے بڑھ کر 5324ملین روپے ہو گئے ہیں۔ اس کا اظہار بینک ترجمان نے کیا۔ ترجمان کے مطابق 2009-10ء میں بینک نقصان میں تھا لیکن بینک نے 2011ء میں منافع کی طرف سفر شروع کیا اور 2018ء میں بینک نے 700ملین روپے تقریباً منافع حاصل کیا اور 2018ء میں 2000ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا اور بینک کے اس وقت اثاثے 23ارب روپے سے زائد ہیں ۔ ترجمان کے مطابق بینک قیام پاکستان سے قبل سے کاشتکاروں کو ان کے زرعی ضروریات کے مطابق قرضہ جات جاری کر رہا ہے اور اپنی کامیابی کا تقریباً ایک صدی کا سفر مکمل کرنے کی طرف گامزن ہے۔ بینک کی تنظیم نو کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور صوبہ بھر میں 151برانچوں کو آن لائن کر دیا گیا ۔ جلد ہی بینک کو ون لنک کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کیا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ بینک کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی میں سہولیات فراہم کرے۔