پی ٹی آئی نہ ن لیگ : ایم پی اے معاویہ اعظم کی راہ حق پارٹی میں شمولیت
جھنگ (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نہ ن لیگ ، رکن صوبائی اسمبلی محمد معاویہ اعظم نے راہ حق پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 126 جھنگ (3) سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی محمد معاویہ اعظم نے راہ حق پارٹی میں شمولیت اختیار کر کے الیکشن کمیشن کا آگاہ کرنے کیلئے بیان حلفی تیار کروا کے بھجوادیا ہے۔
یاد رہے کہ منتخب ہونے کے بعد پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ان سے ملاقات کر کے انہیں ن لیگ میں آنے کی دعوت دی تھی۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور نے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں آنے کا کہا تھا۔ یاد رہے کہ محمد معاویہ اعظم سابق ایم این اے مولانا اعظم طارق کے بیٹے ہیں اور پہلی دفعہ الیکشن میں حصہ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔