نگران وزیراعظم کی قومی اسمبلی اجلاس 13 اگست 2018 کوبلانے کی سفارش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے قومی اسمبلی کااجلاس 13 اگست 2018 کوبلانے کی سفارش کردی۔
ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے لئے سمری ایوان صدرکوبھیج دی گئی ہے جس میں قومی اسمبلی کااجلاس 13 اگست 2018 کوبلانے کی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور اسی اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔