پی ایس ایل تھری میں ”کیچ آ کروڑ“ کے تحت کیچ پکڑنے والے 12 افراد کو انعامی رقم مل گئی، ایک شخص کو کتنی رقم ملی؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

پی ایس ایل تھری میں ”کیچ آ کروڑ“ کے تحت کیچ پکڑنے والے 12 افراد کو انعامی رقم ...
پی ایس ایل تھری میں ”کیچ آ کروڑ“ کے تحت کیچ پکڑنے والے 12 افراد کو انعامی رقم مل گئی، ایک شخص کو کتنی رقم ملی؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ گراﺅنڈ میں کیچ پکڑنے والے تماشائیوں کیلئے بھی انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
”کیچ آ کروڑ“ کے عنوان کے تحت ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی اور پورے ٹورنامنٹ کے دوران کل 12 افراد نے کیچ پکڑے جن میں یہ انعام رقم برابر تقسیم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جیتنے والے تمام 12 افراد کو ٹیکس کی کٹوتی کے بعد انعامی رقم دی گئی ہے اور یہ انعام جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اسے 17 ہزار 500 درہم ملے ہیں جو تقریباً 5 لاکھ 86 ہزار 171 روپے بنتے ہیں۔ چونکہ جیتنے والے تمام افراد میں انعامی رقم برابر تقسیم کی گئی ہے اس لئے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ جیتنے والے تمام افراد کو ہی 5,5 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی ہے۔