قیمتی پتھروں کی بر آمدات میں 35.3فیصد اضافہ 

  قیمتی پتھروں کی بر آمدات میں 35.3فیصد اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) جون 2019ء کے دوران قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات میں 35.3فیصد کا  اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون2019ء کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات46 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ مئی2019ء کے دوران 34 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں جون2019ء کے دوران قیمتی پتھروں کی قومی برآمدات میں 12 ملین روپے یعنی35 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -