پیرس اولمپکس میں دیئے جانیوالے سونے کے تمغے کی قیمت کیا ہے؟ جانیے
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیرس اولمپکس 2024 کے دوران دیئے جانیوالے سونے کے تمغے کی قیمت 950 ڈالر ہے۔
معروف جریدے فوربز کے مطابق اولمپکس 2024 میں دیے جانے والے سونے کے تمغے کا وزن 529 گرام ہے لیکن یہ 95.4 فیصد (505 گرام) چاندی پر مشتمل ہے۔ اس تمغے میں 18 گرام لوہا بھی شامل ہے جبکہ اس میں سونا صرف 6 گرام ہے،فوربز کے مطابق سونے، چاندی اور لوہے کی قیمت کے حساب سے پیرس اولمپکس میں دیے جانے والے سونے کے ایک تمغے کی قیمت 950 ڈالر بنتی ہے۔ اگر اولمپکس میں دیے جانے والے سونے کے یہ تمغے مکمل طور پر سونے سے تیار کیے جاتے تو ان کی مالیت کم و بیش 41 ہزار ڈالر بنتی اور شاید سونے کی بڑھتی قدر کی وجہ سے ہی اب سونے کے تمغے مکمل طور پر سونے سے تیار نہیں کیے جاتے۔