کراچی ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش میں غیرملکی خاتون گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش میں غیرملکی خاتون گرفتارکو حراست میں لے لیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اے این ایف کا کہنا ہے کہ یوگنڈا کی خاتون منشیات سمگل کی کوشش کررہی تھی،گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کااعتراف کیا، ملزمہ کو ہسپتال منتقل کرکے 144گرام وزنی 11کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلئے۔