ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فصل میں گھسنے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں،3 ملزمان گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جہاں بھینس کی فصل میں داخل ہونے پر ٹانگیں توڑ دی گئیں تاہم پولیس نے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ تھانہ اروتی میں فصل میں بھینس داخل ہونے پر بھینس کی ٹانگیں توڑنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے حکم پر مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہناتھا کہ پنجاب پولیس شہریوں اور ان کے مال مویشیوں پر ظلم و زیادتی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔