انجمن طلباء اسلام کے وفدکی غازی علم الدین شہید کے مزار پر حاضری

انجمن طلباء اسلام کے وفدکی غازی علم الدین شہید کے مزار پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے چےئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی کی قیادت میں وفدنے عظیم عاشقِ رسول ،شہیدِ ناموسِ رسالت ،غازی علم الدین شہید کے مزار پر اجتماعی حاضری دی ، مزار کوعرق گلاب سے غسل دیا گیا اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی ،اس موقع پرناموسِ رسالت کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کیا گیا۔اے ٹی آئی کے چےئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ناموسِ رسالت غازی علم الدین شہید ؒ ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن میں بستا ہے ، ناموس رسالت ﷺ کی پاسبانی ہر مسلمان کم دینی فریضہ ہے۔ گستاخیاں روکنے کیلئے یورپی ممالک کا تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کیا جائے۔اقو ام متحد ہ مقدس شخصیات کی توہین روکنے کیلئے قانون سازی کرے۔ حضور نبی کریم ﷺ کی محبت جان ایمان ہے۔ سچا مسلمان حرمت رسول ﷺ کی خاطر کٹ مرنے کیلئے تیار ہے۔

اہل حق اپنے لہو سے ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت ﷺ ناقابل برداشت ہے۔آزادی رائے کے چمپئن نفرت کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔