بھارتی جیولری کو ٹیکس سے استثنیٰ ، دائر درخواست پر ایف بی آر کو نوٹس جاری

بھارتی جیولری کو ٹیکس سے استثنیٰ ، دائر درخواست پر ایف بی آر کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بھارت سے درآمد ہونے والی جیولری کو ٹیکس سے استثنی دینے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شہری جنید جاوید کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بھارت سے درآمد ہونے والی جیولری کوایف بی آر کی جانب سے ٹیکس سے استثنادیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان سے برآمد ہونے والی کسی چیز پر ٹیکس معاف کرنے کی رعائت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس سے استثنی کا نوٹیفیکیشن ملکی جیولری کی صنعت کو نقصان پہنچانے اور بھارتی تاجروں کو فائدہ پہنچانے کا باعث ہے لہذا ابھارتی جیولری پر ٹیکس عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور چئیرمین ایف بی آر کو 22جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔
ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -