رانی مکھر جی اور ادتیہ چوپڑا ’بچی‘ کے والدین بن گئے

رانی مکھر جی اور ادتیہ چوپڑا ’بچی‘ کے والدین بن گئے
رانی مکھر جی اور ادتیہ چوپڑا ’بچی‘ کے والدین بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی اور ادتیہ چوپڑا کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دونوں بہت خوش ہیں ، 37سالہ اداکارہ کے ہاں 9دسمبرکو جنوبی ممبئی کے ایک ہسپتال میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’Adira‘ رکھاگیا۔
نومولود کے چچا ادے چوپڑا اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بچی کی پیدائش کی خبر بریک کردی اور کہاکہ ’یہ ایک لڑکی ہے ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ‘
اپنے بیان میں رانی مکھر نے کہاکہ وہ اپنے تمام مداحوں کی شکرگزار ہیں ، آج زندگی نے ہمیں اللہ کا بہت بڑا تحفہ دیاہے ، خوشی کے ساتھ ہم نے اپنی زندگی کا یہ نیاباب شروع کیاہے ۔
بالی ووڈنگری میں سے مبارکباد دینے والوں میں اداکار رشی کپور وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے رانی اور ادتیہ کو خوشی کے اس موقع پر مبارکباد دی اور ٹوئیٹ کیاکہ ’رانی اور ادتیہ چوپڑا ایک لڑکی کے والد ین بن گئے ہیں جس کا نام ادیرہ رکھاگیا، مبارکباد‘۔
یادرہے کہ رانی مکھر جی نے پروڈیوسر ڈائریکٹر ادتیہ چوپڑا کیساتھ 21اپریل 2014ءکو شادی کی تھی ۔

مزید :

تفریح -