میاں بیوی کے درمیان شدید لڑائی ہوجائے اور کسی بھی طرح بات نہ بن رہی ہوتو یہ وظیفہ استعمال کرکے دیکھیں

چہار قل، مشکلات کا حل
عمل حب بے مثال
اگر کوئی میاں بیوی آپس میں شدید ناراض ہوں، کسی بھی طرح راضی نہ ہوتے ہوں، ناچاقی کی وجہ سے آپس میں ہر وقت جھگڑا رہتا ہو یا دو اشخاص کی آپس میں دشمنی پیدا ہوگئی ہو، کسی غلط فہمی کی بنا پر دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا ہوگئی ہو اور کوئی چاہتا ہو کہ دونون کے مابین دوستی ہوجائے اور وہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں تو اسے چاہیے کہ وہ یہعمل کرے۔روزنامہ امت کے مطابقدو رکعت نماز نفل اس نیت کے ساتھ ادا کرے کہ میں نیت کرتا ہوں کہ واسطے اللہ تعالیٰ کے کہ، لوں میں قلب فلاں بن فلاں کو اپنی دوستی میں اور منہ طرف کعبہ شریف کے، اللہ اکبر۔پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک سو مرتبہ سورہ کافرون پڑھے، جبکہ دوسری رکعت میں بھی سورہ فاتحہ کے بعد ایک سو مرتبہ سورہ کافرون پڑھے۔
نماز مکمل کرکے سلام پھیرے پھر اللہ تعالیٰ سے دونوں کے مابین محبت پیدا ہونے کی دعا کرے۔ انشاءاللہ ناراض میاں بیوی راضی ہوجائیں گے۔ ان کے دلوں میں ایک دوسرے کی محبت پیدا ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر دو اشخاص کی ناراضگی دور کرنے کی خاطر یہ عمل کیا جائے تو اس میں بھی کامیابی ہوگی۔ دونوں کی باہمی نفرت محبت میں بدل جائے گی۔ غلط فہمی دور ہوجائے گی اور پروردگار عالم ان کے دلوں میں ایک دوسرے کی محبت پیدا فرمادے گا۔
آندھی اور طوفان کے وقت
جب آندھی اور طوفان آئے تو اس وقت سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھنی چاہیے۔
بلندمرتبہ کیلئے
جوکوئی دینی و دنیوی امور میں ترقی و بلند مرتبہ کا خواہاں ہو تو وہ روزانہ نماز عشاءکے بعد ایک ہزار مرتبہ سورہ اخلاص اس طرح سے پڑھے کہ پہلے تعوذ، پھر تسمیہ پڑھے۔ اس کے بعد سورہ اخلاص کی پہلی دو آیتیں۔ پھر ایک ہزار مرتبہ دوسری آیت پڑھے۔ پھر تیسری آیت سے آخر تک پڑھے اور رب تعالیٰ سے دعا مانگے تو اس کی مراد پوری ہوگی۔
برکت کا باعث
نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے۔
جو کوئی محرم الحرام کا چاند دیکھ کر چار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے تو یہ بہت افضل و برکت کا باعث ہے۔
استقاالدماغ کا علاج
اس مرض میں مبتلا مریض کے سر میں پانی بھرجاتا ہے۔ مریض سخت تکلیف محسوس کرتا ہے۔
اس مرض سے نجات کے لئے عامل کو چاہیے کہ وہ باوضو حالت میں سورہ اخلاص سالم زبان سے پڑھتا جائے اور مریض کے سر پر اپنا ہاتھ پھیرتا جائے۔ تین بار اس طرح عمل کرے۔ روزانہ تین بار یہ عمل کرنے سے حق تعالیٰ نے چاہا تو دن بدن افاقہ ہوگا۔ جب تک مکمل آرام نہ آجائے یہ عمل جاری رکھے۔