بلدیاتی اداروں کی معطلی سے  متعلق درخواستوں پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی

  بلدیاتی اداروں کی معطلی سے  متعلق درخواستوں پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس جوادحسن نے بلدیاتی اداروں کی معطلی کے 24 ماہ کو معیاد میں شامل کرنے سے متعلق دائرمتفرق درخواستوں پر سماعت15 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے،عدالت نے وکلا کو بحث کے لیے تیاری کرکے آنے کی ہدایت کی ہے،فاضل جج نے دوران سماعت قراردیا کہ جمہوریت کے تصور کو آج تک کسی نے آئین کے تحت دیکھا ہے؟جمہوریت کے لیے عوام کا اعتماد ہونا ضروری ہے،میئر لاہور مبشرجاوید سمیت دیگردرخواست گزاروں کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور شیڈول روکا جائے،موجودہ بلدیات اداروں کی آئینی مدت پوری ہونے تک برخاست کرنے سے روکا جائے،عوامی نمائندوں کا مدت مکمل کرنا لازمی ہے،بلدیاتی ادارے 24 ماہ معطل رہے،عدالت سے استدعاہے کہ درخواست گزاروں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مدت پوری کرنے کی اجازت دی جائے۔
بلدیاتی ادارے

مزید :

صفحہ آخر -