شام کی صورتحال ایران، روس، حزب اللہ کیلئے بڑا دھچکا ہے،ملیحہ لودھی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ شام میں تیزی سےقبضہ زلزلے سے کم نہیں، اثرات دور دراز تک ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے انکشاف کیا کہ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ شامی فوج باغیوں سے لڑنے سے انکار کردے گی۔ ان کاکہناتھاکہ شام کی صورتحال ایران، روس، حزب اللہ کیلئے بڑا دھچکا ہے، مشرق وسطیٰ کا سیاسی نقشہ بدل سکتا ہے،مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل ہوگا، مشرق وسطیٰ میں ایران، روس اور حزب اللہ کا اثرورسوخ کم ہو جائے گا، ترکیے کا مشرق وسطیٰ میں اثررسوخ بڑھ جائے گا۔