روس ،ایران اور نہ ہی حزب اللہ اسد رجیم کو بچانے میں کامیاب ہو سکے، جوبائیڈن
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ بشارالاسد کے اقتدار کا تختہ الٹناتاریخی موقع ہے ،روس ایران اور نہ ہی حزب اللہ اسد رجیم کو بچانے میں کامیاب ہو سکے۔
امریکی صدر کاکہناتھا کہ امریکا شام میں شراکت داروں ، سٹیک ہولڈرز سے ملکر کام کرے گا، امریکا خطے میں خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا، ایران اور اس کے ایجنٹوں کی بشار الاسد کو بچانے کی کوششیں ناکام ہوئیں،اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر شامی گروپوں کے ساتھ کام کریں گے۔
جوبائیڈن نے کہاکہ شام میں ممکنہ طور پر قیدآسٹن ٹائس کو واپس لانے کی کوشش کریں گے،ہم سمجھتے ہیں آسٹن زندہ ہے لیکن ہمارے پاس ثبوت نہیں،انہوں نے کہاکہ امریکا تمام شامی گروہوں کے ساتھ رابطے میں ہے، شام میں ممکنہ طور پر قید آسٹن ٹائس کوو اپس لانے کی کوشش کریں گے،پہلے لوکیشن کا پتہ چلانا ہوگا کہ آسٹن کہاں ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فری لانس صحافی 14اگست2012میں دمشق کے قریب سے لاپتہ ہو گیا تھا،واقعے کے چند ہفتے بعد آسٹن کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ویڈیوجاری کی گئی تھی ،امریکا نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سابق میرین ٹائس کو شامی حکام نے حراست میں لیا ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نہ ہی کسی گروہ نے امریکی صحافی کو لاپتہ کرنے کی ذمے داری قبول کی۔