پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کا کل پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالنے کا اعلان

پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کا کل پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( خبرنگار) پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین نے کل سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا اور پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس حوالے سے اپیکا کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد نے کہا ہے کہ حکومت کی بے حسی اور محکمہ فنانس کی ملازمین دشمنی کے خلاف لاہور میں واقع تمام سرکاری محکموں میں کل مکمل طور پر ہڑتال کی جائے گی اور سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ جس میں ایپکا کے دونوں گروپوں کے رہنما اور ملازمین (کارکنان) شرکت کریں گے۔ جس کے بعد سول سیکرٹریٹ سے پنجاب اسمبلی تک ملازمین احتجاجی ریلی نکالیں گے ۔اس موقع پر ایپکا کے رہنما لالہ محمد اسلم ، فضل داد گجر، ظفر علی خان، مختار گجر، صفدر حسین، یونس بھٹی اور ارشد باجوہ احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے، جبکہ آج دو گھنٹے کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی جس میں ملازمین سرکاری امور کا بائیکاٹ کریں گے۔ ریلی نکالنے کا اعلان

مزید :

صفحہ آخر -