پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف کی محکمہ صحت کو ڈیڈ لائن

پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف کی محکمہ صحت کو ڈیڈ لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(جاوید اقبال)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور محکمہ صحت ایک دفعہ پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں اور ایسوسی ایشن نے اپنی دس نکات پر مشتمل ڈیمانڈ لسٹ محکمہ صحت کے حوالے کر دی ہے جس کے تحت ایسوسی ایشن نے ان نکات پر مشتمل دس مطالبات پورے کرنے کے لیے محکمہ صحت کو 9فروری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یہ مطالبات 9فروری کی رات 12بجے تک پورے نہ کئے تو دس فروری کو پنجاب اسمبلی کی عمارت کے باہر اجتماعی خودسوزیاں کی جائیں گی جس کا اعلان گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید چوہان کی صدارت میں طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی چیئر مین یوسف بلا، جنرل سیکر ٹری راحمت سندھو ،وسیم چودھری اور ظفر اقبال گجر سمیت تمام ہسپتالوں کے تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیاجس میں کہا گیا کہ ان حالات کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلیٰ پنجاب پر عائد ہو گی مطالبات پورے نہ ہوئے تو پنجاب اسمبلی کے سامنے ہو گی دوسری خودسوزی ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر تیسری خودسوزی چیف سیکر ٹری پنجاب کے دفتر کے باہر ہو گی اعلامیہ میں کہا گیا کہ دس فروری کو پیرا میڈیکل سٹاف تمام ہسپتالوں میں ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرے گا اور میو ہسپتال سے اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی جس میں صوبہ بھر سے پیرا میڈیکل سٹاف شریک ہو گا مزید کہا گیا کہ سیکرٹری صحت ،ڈی جی ہیلتھ اور مشیر صحت مطالبات پورے کرنے کے کئی بار وعدے پورے کر چکے ہیں مگر ان میں سے آج تک کوئی بھی وعدہ وفا نہیں ہوا جاوید چوہان اور یوسف بلا نے کہا کہ سیکرٹری صحت فل فور سیکل ایک سے چار تک سروس سٹرکچر کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کریں ،مہنگائی کے تناسب سے دس ہزار پے پیلج دیا جائے جو کہ نرسوں اور ڈاکٹروں کو پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔ورک چارج ،ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو فورا مستقل کیا جائے سیکل پانچ سے پندرہ کے سروس سٹرکچر پر عمل دارآمد کروایا جائے ڈسپنسر اور لیبارٹری ٹیکنیشن کی ٹریننگ اور بھرتی میں ایف ایس سی ک شرط ختم کی جائے اگر شرط ختم نہیں کرنی تو ڈاکٹرز کے برابر ڈسپنسرز اور لیبارٹری ٹیکنیشنز کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا جائے کیونکہ ڈاکٹر کی ابتدائی تعلیم ایف ایس سی ہے۔10فروری کی ریلی کو روکا گیا تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔اس حوالے سے ،شیر صحت خواجہ سلیمان رفیق کا کہنا ہے کہ پیرا میڈکل سٹاف قانون کا ہاتھ میں نہ لیں میز پر آئیں بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔