دنیائے کرکٹ میں سب سے کم عمر کھلاڑی

دنیائے کرکٹ میں سب سے کم عمر کھلاڑی
دنیائے کرکٹ میں سب سے کم عمر کھلاڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے کرکٹ میں سب سے کم عمر ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں پاکستانی کھلاڑی حسن رضا کا ہے انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ فیصل آباد میں زمبابوے کیخلاف 24اکتوبر 1996ء میں کھیلا تھا تب یہ 14سال227دن کے تھے انہوں نے7ٹیسٹ میچز اور 16ایک روزہ میچز کھیلے ہیں ۔اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں دو فیفٹیوں کیساتھ 26.11کی اوسط سے 235رنز جبکہ ایک روزہ میچز میں ایک ففٹی کیساتھ 18.61کی اوسط سے 242رنز بنا رکھے ہیں۔اس سے پہلے یہ اعزاز بھی پاکستاکے کھلاڑی مشتاق محمد کے پاس تھا انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ لاہور میں ویسٹ انڈیز کیساتھ 26مارچ1959ء میں کھیلا تھا تب ان یہ 15سال 124دن کے تھے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -