این اے 22مردان :امیرحیدر ہوتی کو شکست، پی ٹی آئی حمایت یافتہ عاطف خان کامیاب
مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 22مردان میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عاطف خان نے اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کو شکست دیدی۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار محمد عاطف خان ایک لاکھ 14ہزار 748ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، ان کے مدمقابل اے این پی کے امیر حیدر ہوتی 66ہزار 159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔