اب تک کتنی خواتین کامیاب ہوئیں؟شاندانہ گلزار،مریم نواز،نفیسہ شاہ نمایاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات 2024 کے مصدقہ اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، وی نیوز کے مطابق ان انتخابات میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
شاندانہ گلزار
اب تک کے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78 ہزار 971 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہیں۔
شذرا منصب کھرل
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 112 سے شذرا منصب کھرل ایک لاکھ 5 ہزار 646 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائیں۔
مریم نواز
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کی امیدوار مریم نواز 83 ہزار 855 ووٹ جبکہ پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 159 لاہور سے 23 ہزار 598 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائیں۔
نفیسہ شاہ
حلقہ این اے 202 خیرپور سے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ ایک لاکھ 46 ہزار 83 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔
آسیہ اسحق صدیقی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 232 کراچی سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق صدیقی 88 ہزار 260 ووٹ حاصل کرکے قومی اسمبلی کی جنرل نشست پر فاتح رہیں۔
امبر مجید
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 181 لیہ سے آزاد امیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی مجید نیازی کی اہلیہ امبر مجید ایک لاکھ 20 ہزار 499 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائیں۔
شازیہ حیات
پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 25 لودھراں سے آزاد امیدوار شازیہ حیات 69 ہزار 799 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہیں۔
ثریا بی بی
خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے ون اپر چترال سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ خاتون امیدوار ثریا بی بی 18 ہزار 914 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئی ہیں۔