گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ڈینش اخبار کی سیکیورٹی میں اضافہ

گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ڈینش اخبار کی سیکیورٹی میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوپن ہیگن (آن لائن) فرانسیسی اخبار کے دفاتر پر حملے کے بعد ڈنمارک کے درالحکومت کوپن ہیگن میں توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے اخبار ڑولاندپوستن کے دفاتر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اخبار کی ترجمان کرسٹین بلچ نے سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔یاد رہے کہ ڑولاند پوستن نے 30 ستمبر 2005ء کو سب سے پہلے توہین آمیز خاکے شائع کئے تھے۔ ان خاکوں کو چارلی ہیبڈو نے 2006ئمیں دوبارہ شائع کیا تھا۔ ان خاکوں کی اشاعت کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور بعض مقامات پر پتشدد مظاہروں میں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

مزید :

صفحہ اول -