یمن میں عرب اتحاد کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ محفوظ

یمن میں عرب اتحاد کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی)یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگی مہم میں شریک عرب فوجی اتحاد کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ اس کے دونوں پائیلٹ بال بال محفوظ رہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی شاہی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ صعدہ میں فنی خرابی کی بنا پر گر کر تباہ ہوا ہے۔اس وقت وہ یمن میں ایک کارروائی کے بعد سعودی عرب میں اپنے اڈے کی جانب لوٹ رہا تھا۔اس واقعے میں دونوں پائیلٹ محفوظ رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اتحادی فوج نے ان دونوں پائیلٹوں کو حادثے کی جگہ سے لانے کے لیے مشترکہ زمینی اور فضائی کارروائی کی ہے اور وہ دونوں اب سعودی عرب واپس پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -