کراچی: لڑکی کا اغواء اور زبردستی نکاح ، 5 سال بعد ملزم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا 

کراچی: لڑکی کا اغواء اور زبردستی نکاح ، 5 سال بعد ملزم کو 10 سال قید بامشقت کی ...
کراچی: لڑکی کا اغواء اور زبردستی نکاح ، 5 سال بعد ملزم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )لڑکی کو گھر سے اغوا ءکرکے زنا اور زبردستی نکاح کرنے کے کیس میں 5 سال بعد ملزم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے 5 سال بعد مقدمہ نمٹاتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید کاٹنا ہوگی۔عدالت نے حکم دیا کہ اِستغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا لہٰذا ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے اسے گرفتار کیا جائے.

استغاثہ کے وکیل کے مطابق واقعہ 3 اپریل 2019 کو پیش آیا تھا، متاثرہ لڑکی کو ملزم نے اس کے گھر سے اغواء کیا پھر اسے بے ہوش کرکے سوات لے گیا، وہاں زبردستی بے ہوشی کی حالت میں نکاح نامہ پر زبردستی دستخط کروائے گئے۔ملزم کے خلاف تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔