داعش کے جنگجوؤں کے بچوں کی شام وعراق سے جرمنی واپسی ممکن

داعش کے جنگجوؤں کے بچوں کی شام وعراق سے جرمنی واپسی ممکن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(این این آئی)شام اور عراق جا کر انتہا پسند گروہ داعش کی رکنیت اختیار کرنے والے جرمن شہریوں کے سو سے زائد بچے واپس وطن لوٹ سکتے ہیں۔ جرمن اخبار نے پیر کے روز اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے یہ اعداد و شمار گرین پارٹی کے پارلیمانی حزب کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتائے۔ جرمن قوانین کے تحت ملکی شہریوں کو واپس وطن آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ساڑھے نو سو جرمن شہری اس دہشت گرد گروہ کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے شام یا عراق گئے تھے، جن میں سے ایک تہائی واپس جرمنی پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -