سی پیک صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ،نجی شعبہ فعال کردار ادا کرے، سیکرٹری پلاننگ

سی پیک صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ،نجی شعبہ فعال کردار ادا کرے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سی پیک صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں نجی شعبے کوفعال اور نمایاں کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پلاننگ کمیشن میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کوچین و پاکستان نے ایک عزم کے ساتھ عملی جامہ پہنایا، منصوبے کے تحت صنعتی ترقی کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ پاکستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں خوشحالی و ترقی کا نیا سفر شروع ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سب کے لئے ہیں جس کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ایک کامیاب صنعتی انقلاب برپا ہوگا۔ سیکرٹری پلاننگ نے کہا کہ سی پیک کے تحت صنعتی تعاون اہم مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جہاں پاکستان اور چینی ماہرین و حکام خصوصی اقتصادی زونز کو ترقی دینے اور سرمایہ کاری کے لئے اقدامات میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اس سارے عمل میں حکومت نے بزنس کمیونٹی کو ہر سطح پر نمائندگی دی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت انتہائی شفاف انداز میں اس شعبے کو ترقی دیکر مقامی کاروباری طبقے کو ہر ممکن استفادے کے مواقع فراہم کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشاورت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور مقامی صنعتوں کو تحفظ دیا جائے گا، شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی صنعتی ترقی کیلئے ایک جامع مراعتی پیکج کا علان کررکھا ہے جو مقامی، چینی یا دیگر سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کررہا ہے، لہٰذا اس سے استفادے کے لئے مقامی صنعتکاروں کو آگے آ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

کامرس -