برطانیہ میں کورونا کے خلاف ایک اور ویکسین کے استعمال کی اجازت

    برطانیہ میں کورونا کے خلاف ایک اور ویکسین کے استعمال کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں کورونا کے خلاف ایک اور ویکسین کے استعمال کی اجازت مل گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ریگولیٹرز نے موڈرنا ویکسین کو بھی کورونا مریضوں میں استعمال کیلئے محفوظ قرار دے دیا ہے۔امریکی کمپنی کی تیارکردہ موڈرنا ویکسین کو کووڈ 19 کے خلاف حتمی ٹرائل میں 94 فیصد مؤثر پایا گیا، برطانیہ نے موڈرنا ویکسین کی سات ملین خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے جو مارچ تک دستیاب ہونگی۔برطانیہ میں کورونا کے انسداد کیلئے منظور کی جانے والی ویکسینز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
 ویکسین

مزید :

صفحہ آخر -