موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے ڈیرے،سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے ڈیرے،سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے ڈیرے،سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروےایم تھری لاہور سے درخانہ، موٹروے ایم ٹو  ٹھوکر نیاز بیگ  سے لے کر کوٹ مومن ،موٹروے ایم فور    شام کوٹ سے شور کوٹ،ملتان موٹروے ملتان سے خانیوال تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئیں۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کے ساتھ ساتھ  قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال،ملتان،بستی ملوک ،بہاولپور ،اور لودہراں میں دھند ہے،  قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر ہے۔شہری گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں  ، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید :

قومی -