معاشرے میں ڈینگی کے حوالے سے مزید شعور بیدار کرناہو گا،بشیر مہدی

معاشرے میں ڈینگی کے حوالے سے مزید شعور بیدار کرناہو گا،بشیر مہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(جنر ل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے سرکاری اور نجی شعبہ کو مل کرکام کرنا ہوگا ،ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی کے سات مریضوں کی نشاندہی ہوئی لیکن یہ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں تاہم ہمیں اس حوالے سے متحرک رہ کر کام کرنا ہوگا ،ان مریضوں کے صحت مند ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم گھر بیٹھ جائیں ،اس حوالے سے جتنی ذمہ داری حکومت کی ہے اتنی ہی نجی شعبہ کی ہے ،ہمیں مل کر اس وباء سے نمٹنا ہے ،بارشوں سے ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ممکن ہے اس لئے بارشوں میں خصوصی احتیاط کرنا ہوگی،اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ وزیٹر کا کردار بہت اہم ہے ،معاشر ہ میں ڈینگی کے خلاف مزید شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بھی اپناکردار ادا کرنا چاہیے، گھروں میں خاص طو رپر پانی جمع نہ ہونے دیاجائے ،ا س پانی کے فور ی نکاس کاانتظام کیا جائے