انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کانسٹیبل کے قاتل کو 2مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کانسٹیبل کے قاتل کو 2مرتبہ سزائے موت کا ...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کانسٹیبل کے قاتل کو 2مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفراقبال نے پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے والے مجرم عاصم مجید کو 2 بار سزائے موت کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ ہاوسنگ کالونی شیخوپورہ پولیس نے ملزم عاصم مجید کے خلاف دوہزارچودہ میں چالان پیش کیا۔ ملزم پرکانسٹیبل عامرصدیق کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کاالزام لگایاگیا اورعدالت میں اس حوالے سے استغاثہ کی جانب سے 17 گواہ پیش کئے گئے،جرم ثابت ہونے پرانسداددہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو2بارسزائے موت اورجرمانے کی سزاکا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

لاہور -