بھاری اکثریت سے جیتوں گا ، امیدوار پیپلز پارٹی سعد غنی

بھاری اکثریت سے جیتوں گا ، امیدوار پیپلز پارٹی سعد غنی
بھاری اکثریت سے جیتوں گا ، امیدوار پیپلز پارٹی سعد غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امید اورسعید غنی نے کہا ہے کہ مجھے امیدوار ہوتے ہوئے پولنگ اسٹیشن جانے سے روکا گیا جبکہ فیملی کے ساتھ بد تمیزی کی گئی ہے ،مجھے اپنے بھاری اکثریت سے جیتنے کی امید ہےلیکن پولنگ عملہ ایم کیو ایم کے دباﺅ میں ہے ، میڈیا کو پولنگ میں جو کچھ ہو رہا ہےعوام تک پہچانے کے لئے اندر جانے کی اجازت ہو نی چاہیے ، کسی غلط چیز کو روکنا رینجر اور پولیس کا کام ہے ، ایم کیو ایم نے کو ئی دکھا یاکیا تو ذمہ دار انتظامیہ ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ووٹروں کو پریشان کر نے کی کوشش کی جار ہی ہے کیونکہ ایک سیاسی جماعت اپنے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کر نے کی کوشش کر تی ہے اور لوگوں کو ڈرا دھمکا کر پولنگ اسٹیشن سے دور رکھا جاتا ہے ، کسی دور میں بد معاشی ہوتی تھی مگر ایسا نہیں ہو نے دیں گے تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امیدوار ہو ں اور مجھے اندر نہیں جانا دیا گیا اور میری فیملی کے ساتھ بد تمیزی کی گئی ہے جو قابل مذمت ہے میری وونگ کمانڈر سے گفتگو ہو ئی ہے امید ہے معاملات بہتر ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو آزادی ہو نی چاہیے تاکہ ہر کسی کو معلوم ہو سکے کہ کس جگہ کیا ہو رہا ہے اور کو نسا پولنگ بوتھ مسائل کا شکا ر ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بھاری اکثریت سے جیتنے کی امید ہے اور ہمارا ووٹ بینک بہت زیادہ ہے اور کسی کو اپنے ووٹر کے ووٹ کو اپنے حق میں منتقل کر نے کی اجازت نہیں دینگے ،جو بھی غیر قانونی طور پر کو ئی کام کرتا ہے اس کو روکنا رینجر اور پولیس کی ذمہ دار ی ہے ماضی میں بھی اس بڑی جگہ پر 5سے زائد پولنگ اسٹیشن بنا کر تے تھے جگہ کی کشادگی کے باعث یہاں تو دس پولنگ اسٹیشن بھی قائم کئے جا سکتے ہیں ۔

مزید :

کراچی -