ویمن ورلڈ کپ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی

ویمن ورلڈ کپ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے ...
ویمن ورلڈ کپ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسٹل(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویمن ورلڈ کپ میں جاری برسٹل کے میدان میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 3رنز سے ہرا دیا۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 259رنز بنائے تھے جس کے جواب میں مقررہ پچاس اوورز میں آسٹریلوی ٹیم 256رنز ہی بنا سکے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے میچ میںانگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور سکور بورڈ پر 259کا ہندسہ سجایا،جس میںٹمی بیوماﺅنٹ کی 49،سارہ ٹیلیر35اور جینی گن کے 39رنز شامل ہیں۔انگلینڈکی اننگز کی خاص بات کیتھرین برنٹ کے 43گیندوں پر 45رنز ہیں ،جس میں4چوکے اور1 چھکا شامل ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلسی ویلیانی نے 3 ،کرسٹن بیمزنے 2 وکٹیں حاصل کی۔ آسٹریلیاکی اننگز میںایلس پیری کے 70رنز بھی ان کو شکست سے نہ بچا سکے۔انگلینڈ کی باولرز نے شاندار اٹیک کرتے ہوئے آسٹریلوی پلیرز کو 256رنز پر محدود کر کے تاریخی فتح اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ رونالڈینیو سمیت دنیا کے 7 نامور فٹ بالرز کو پاکستان میں نمائشی میچ کھیلنے کیلئے کتنی رقم دی گئی؟ جواب جان کر آپ سانس لینا بھی بھول جائیں گے
انگلش سکواڈ کی قیادت ہیتھر نائٹ کے ہاتھوں میں تھی  جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لارین وینفیلڈ، ٹیمی بیومونٹ، سارہ ٹیلر، نتالی سائیور، ڈینیل وائٹ، کیتھرین برنٹ، جینی گن، آنیا شربسول، ڈینیل ہیزل، ایلکس ہارٹلی، بیتھ لینگسٹن، فرین ولسن، جیورجیا ایلویس اور لارا مارش شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان آنیوالے سٹار فٹ بالرز کو تو کروڑوں روپے ملے مگر ان کیساتھ کھیلنے والے پاکستانی فٹ بالرز کو کیا دیا جائے گا؟ ایسا دعویٰ منظرعام پر آ گیا کہ پاکستانی شرمندہ ہو جائیں گے
آسٹریلین سکواڈ کی قیادت میگ لیننگ کر رہی تھیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بیتھ مونی، نیکول بولٹن، ایلس پیری، ایلس ویلانی، ایلکس بلیک ویل، الیسا ہیلی، جیس جوناسن، ایشلے گارڈنر، میگان شٹ، کرسٹن بیمز، سارہ ایلی، بیلندا واکاریوا، راشیل، ہینز اور اماندا جید ویلنگٹن شامل تھیں۔

مزید :

کھیل -