قبائلی اضلاع کی نوزائیدہ ٹی ایم ایز کی استعداد کا ر بڑھانے کے لیے جڑواں پراجیکٹ کا آغاز

قبائلی اضلاع کی نوزائیدہ ٹی ایم ایز کی استعداد کا ر بڑھانے کے لیے جڑواں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضم شدہ اضلاع کی نوزائیدہ ٹی ایم ایز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جڑواں پراجیکٹ کا آغازخیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے عالمی ادارے بھی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو این ڈی پی کے تعاون سے ضم اضلاع کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کی استعداد کار بڑھانے کے پراجیکٹ کے آغاز کے موقع پر کیا۔ محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام نئے ضم شدہ اضلاع میں قائم ہونے والی نئی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ایز) کے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے یو این ڈی پی کے تعاون سے لوکل گورننس سکول پشاور میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں نئے ضم شدہ اضلاع کی چار اور صوبے کے ترقیافتہ اضلاع کی چار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران نے شرکت کی۔ ضم اضلاع اور صوبے کے ترقیافتہ اضلاع کی چار چار ٹی ایم ایز کو جڑواں قرار دے کر ضم اضلاع کی ٹی ایم ایز کو یہ موقع فراہم کیا گیا کہ وہ ترقیافتہ اضلاع کی مستحکم اور خوشحال ٹی ایم ایز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکیں تاکہ ان کی اپنی استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔ یہ صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے، جو سات نئے ضم شدہ اضلاع کی نوزائیدہ ٹی ایم ایز کو کم سے کم عرصہ میں اپنے پا¶ں پر کھڑا ہونے اور عوام کو ڈیلیور کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اورینٹیشنل ورکشاپ میں کوہاٹ، بنوں، تیمرگرہ، خار، میران شاہ، پاڑا چنار اور صدا ٹی ایم ایز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ نئی ٹی ایم ایز کو سروس ڈیلیوری، پلاننگ، بجٹنگ اور قوانین کے نفاذ میں سے کسی شعبہ میں مشکل کا سامنے ہے تو ترقیافتہ اضلاع کی ٹی ایم ایز ان شعبوں میں تجربہ، مدد اور سسٹم فراہم کریں گی۔ جڑواں پروگرام کو آپریشنلائز کرنے کے لیے ٹی ایم ایز کے نمائندوں نے ایک ورک پلان ترتیب دیا جس کے تحت یہ امور سرانجام دئیے جائیں گے اور ضم اضلاع کی ٹی ایم ایز کا دورہ کیا جائے گا۔